| English

سندھ لیزنگ کمپنی میں ہم اپنے افراد کو اپنی قوت سمجھتے ہیں۔ چونکہ ہم پیشہ ورانہ تیاری، عملی تجربہ اور عملی کاروباری علم منتقل کرنے پر بھاری سرمایہ کاری کرتے ہیں؛ اسلئے ہم اپنے ملازمین سے اجتماعی جدوجہد ، تجزیہ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کی توقع کرتے ہیں

:(موجودہ آسامیاں (مواقع

سندھ لیزنگ کمپنی "ہیڈ کمپلائنس" کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کر رہی ہے، جسکے لئے مندرجہ ذیل قابلیت درکار ہے:

:(ڈگری تعلیمی قابلیت)

کسی تسلیم شدہ ادارے سے کم از کم ایم بی اے یا اس کے مساوی ڈگری

:کم از کم تجربہ

بینک/این بی ایف سی یا حکومتی محکمہ میں کریڈٹ/رسک مینیجمنٹ/کریڈٹ ایڈمنسٹریشن/آڈٹ/ کمپلائنس کا کم از کم 10 سالہ تجربہ اور پبلک سیکٹر رولز سے واقفیت۔

:کام کے مقاصد

کمپلائنس ہیڈ کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا کہ وہ پبلک سیکٹر کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وسیع کمپلائنس پالیسی کی تیاری جو کہ کوڈ آف گورنمنٹ پبلک سیکٹر رولز 2013 ء ،کمپنی آرڈیننس 1984 ء اور این بی ایف سی قوائد 2009 ء کو مد نظر رکھ کر بنائی جائے۔ وہ محترمہ/محترم کمپلائنس پالیسی کی تیاری، نفاذ اور نگرانی کا/کی ذمہ دای ہونگے اورمروجہ قوانین اور ضوابط کے تحت تمام ملک میں کمپلائنس پالیسی کو موثر بنانے کو یقینی بنائینگے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار جو مطلوبہ تجربہ کے حامل ہوں اپنی سی وی ای میل کے زریعہ اس ای میل ایدریس پر 27 جنوری 2016 ء تک ارسال کریں موجودہ گریڈ (i)
فنکشنل ٹائیٹل (ii)
تنخواہ کا پیکیج بمعہ تنخواہ کی رسید (iii)
این بی ایف سی کے تجربہ کے حامل امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔ صرف منتخب امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔