| English

بورڈ آف ڈائریکٹرز

سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ اور عملی ٹیم اعلٰی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور مسابقتی صلاحیت کی حامی افراد پر مشتمل ہے۔ چند اہم ارکان اور سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ میں انکا کردار درجِ ذیل ہے۔

جناب محمد بلال شیخ چیئر مین | نان اگزیکٹو دائریکٹر

جناب محمد بلال شیخ 1 نومبر 2010 ء سے4 اکتوبر 2015 ء تک سندھ بینک لمیٹڈ کے سی ای او اور بانی صدر(پریزیڈنٹ) رہے ہیں۔شیخ صاحب ایک تجربہ کار بینکرہیں، آپکو بینکنگ کے شعبے میں مختلف النوع کاموں کا 45 سال کاتجربہ حاصل ہے، آپ نے جس بھی ادارے کی سربراہی کی / خدمات سر انجام دیں وہاں آپکی کامیابی کا شاندار رکارڈ ہے۔ آپ پچھلے 15 سالوں میں کئی بینکوں /مالیاتی اداروں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔سندھ بینک لمیٹڈ میں شمولیت سے پہلے آپ مائی بینک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او، پکک کمرشل بینک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او، این ڈی ایف سی کے چیئر مین اور پکک کارپوریشن کے ڈی ایم ڈی رہ چکے ہیں۔ آپ نے اپنی بینکنگ میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ایم سی بی بینک سے شروع کیا اور اعلٰی عہدوں تک پہنچے۔

جناب نعیم فاروقی | نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب نعیم فاروقی کا تقرر سی ای او سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ (ایس ایل سی ایل) کے طور پر یکم جنوری 2014 کو ہوا۔ یہاں سے مستعفی ہونے کے بعد آپ نے پریزیڈنٹ و سی ای او ، سندھ بینک لمیٹڈ کا عہدہ سنبھال لیا۔ آپ ٹیکساس سدرن یونیورسٹی سے ایم بی اے اور یونیورسٹی آف ہیوسٹن یو ایس اے سے انڈسٹریل انجینیئرنگ میں بیچلر ڈگری کے حامل ہیں۔آپ خصوصاً کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکاری کا 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں- آپکےمالیاتی/ سرمایہ کاری کے شعبہ (سیکٹر) کے تجربہ میں سندھ بینک لمیٹڈ، پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اوریکس انویسٹمنٹ بینک (او آئی بی) کے چیف اگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام شامل ہے (2009 -1998 )۔ او آئی بی کے ساتھ اشتراک کے دوران آپ اورکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
آپ نے ایشین فنانس اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، منیلا، فلیپائن (جو کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کا ذیلی ادارہ ہے) میں بھی مینیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز رہ چکے ہیں۔
آپ نے مالیاتی اداروں میں اپنا کیرئیر کا آغاز نیشنل ڈیویلپمنٹ فنانس کارپوریشن سے 1983 ء میں شروع کیا۔ قبل ازیں آپ یونائیٹڈ اسٹیٹس میں انجینئر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

جناب علی مرتضٰی کاظمی | آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب علی مرتضٰی کاظمی یونیورسٹی آف ایسیکس انگلینڈ کے لاء گریجویٹ ہیں اور اسکے بعد آپ 9 سال تک پاکستان میں قانون کی پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ جناب کاظمی کی قانونی مہارت کی وسعت میں کارپوریٹ اور تجارتی لین دین بشمول پبلک و پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے مختلف قانونی مطابقت کے معاملات (کمپلائنس) اور کمپنی سیکریٹریوں کے کاموں سے متعلق (سیکٹیریل) امور شامل ہیں۔ کمپنیوں کا انضمام اور نئی کمپنیوں کا حصول سے متعلق معاملات میں قانونی مشاورت فراہم کرناشامل ہے۔ جناب کاظمی اسوقت پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ کے قانونی اورزمین کے حصول ( لینڈ ایکویزیشن) کے شعبہ کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اسکے علاوہ آپکو مارکٹنگ و سیلز کا اضافی ذمہ داری بھی دی ہوئی ہے۔ آپ نے وقتا فوقتاً ٹیکسٹائل سٹی کے کمپنی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ستمبر 2014 ء سے آپ کو عارف حبیب کے بورڈ آف ڈائریکٹرزپر آزاد ڈائریکٹر کی حیثیت سے متعین کیا جا چکا ہے، اسکے علاوہ آپ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

جناب محمد عمران ملک | آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب محمد عمران ملک کو ڈویلپنمنٹ بینکنگ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور کمرشل بینکنگ کا 37 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ آپ حال ہی تک فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے پریزیڈنٹ تھے یہ عہدہ اپکے پاس 10 سال تک رہا۔ آپکی ریٹائرمنٹ 2013 میں ہوئی۔قبل ازیں آپ 16 سال تک نیشنل ڈیویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ( این ڈی ایف سی) کے ساتھ وابستہ رہے۔ آپکو این بی ایف سی سیکٹر کی وسیع معلومات ہیں کیوں کہ آپ ایس ای سی پی کی 2012 ء میں بنائی ہوئی این بی ایف سیکٹر ریفارم کمیٹی کے رکن تھے جو کہ لیزنگ کمپنیوں، سرمایہ کار بینکوں اور مضاربہ کمپنیوں کو در پیش مسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے بنائی گئی۔آپ آئی بی اے سے ایم بی اے ہیں اسکے علاوہ آپ ڈی اے آئی بی پی بھی ہیں۔