| English

انتظامی ٹیم

ریحان انجم | ریحان انجم / چیف اگزیکٹو آفیسر


جناب ریحان انجم سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ (ایس ایل سی ایل) کے چیف اگزیکٹو آفیسر ہیں۔ قبل ازیں آپ کمپنی کے قیام سے ہی چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ آپ سند یافتہ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں۔آپ کو مالیاتی خدمات کی صنعت کے سرمایہ کاری اور رسک مینیجمنٹ کے میدان میں اعلٰی سطح پر کام کرنے کا 20 سال کا تجربہ حاصل ہے۔ایس ایل سی ایل میں شمولیت سے قبل آپ سٹینڈرڈ چارٹرڈ لیزنگ لمیٹڈ (پاکستان) کے سی ایف او اور کمپنی سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس سےقبل، آپ ذاتی فنانشل کنسلٹینسی اور ایڈوئیزری فرم چلا رہے تھے۔

 

محترم عامر فہیم لودھی | سربراہ کریڈٹ مارکٹنگ


جناب لودھی صاحب ایک ممتاز بینکارھیں

 


سید فرخ حسین | وائس پریزیڈنٹ – سربراہ انفارمیشن ٹیکنالوجی


سید فرخ حسین کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری اور ساتھ ہی سافٹ ویر ڈپلوما کے حامل ہیں۔آپ آئی ٹی آئی ایل فاو¿نڈیشن سے سرٹیفائڈ ہیں اوراوریکل کارپوریشن سے اوریکل ڈیٹابیس سرٹیفائڈ پروفیشنل (او سی پی) ہیں۔ آپکو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادی فیلڈ خصوصاً این بی ایف آئی ( نان بینکنگ فنانشل انسٹیٹیوشن) کے شعبہ کا تقریباً 18 سالہ تجربہ حاصل ہے۔قبل ازیں آپ اوراٹیک سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ منسلک رہے ہیں جہاں آپ ای آر پی کنسلٹنٹس کی اور ای آر پی (انٹر پرائز ریسورس پلانگ) کی ٹیم کے سربراہ رہے ہیں، جہاں آپ مالیات اور خدمات کے شعبوں کے متعدد موکلوں کو ای آر پی کی عملی اور ٹیکنیکل مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔ سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل آپ اوریکس لیزنگ پاکستان، اوریکس ایکوٹی و بروکریج اور اوریکس انویسٹمنٹ بینک پاکستان لمیٹڈ میں 1996 ء سے 2010 ء تک بحیثیت مینیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

 

حسنین رضا | وائس پریزیڈنٹ – سربراہ کریڈٹ ایڈمنسٹریشن


جناب حسنین رضا سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ کےکریڈٹ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں۔آپکو کریڈٹ ایڈمنسٹریشن کا تقریباً 17 سالہ تجربہ حاصل ہے۔ سندھ لیزنگ کمپنی لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل آپ فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ (ایف سی آئی بی ایل) میں سات سال تک کریڈٹ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ رہے ہیں۔ ایف سی آئی بی ایل میں شمولیت سے پہلے آپ آٹھ سال سے زاید مدت تک اورکس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے کریڈٹ ایڈمنسٹریشن ڈیویڑن میں سینئر ایگزیکٹو رہے ہیں۔ جناب حسنین بینکنگ اور فنانس میں ایم بی اے ہیں۔